ابنا: رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ ایوان صدر کے قریب واقع الاتحادیہ کی عمارت کے قریب ہوا۔ فوج نے اسی طرح صدارتی محل کے قریب واقع پارک سے ایک بم برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے اور بتایا کہ ماہرین نے اسے ناکارہ کر دیا ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس حملے میں تین افراد زخمی ہوئے جبکہ روئٹرز نے اس دھماکے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے۔
ادھر محمد مرسی کی حکومت کے خلاف فوج کی بغاوت کی پہلی برسی کے موقع پر ہونے والے مظاہرے کے پیش نظر پورے ملک میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اليوم السابع ویب سائٹ کے حوالے سے تسنيم نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ مصر کے ایمرجنسی ادارے کے سربراہ احمد الانصاری نے پیر کو بتایا کہ تیس جون کو ہونے والے مظاہروں کے پیش نظر تمام ڈاکٹروں اور نرسوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مظاہروں کے پیش نظر ایمبولنس تمام علاقوں میں گشت کرتی رہیں گی اور عوامی مقامات پر تعینات رہیں گی۔
واضح رہے کہ تیس جون کو مصر کے اس وقت کے صدر محمد مرسی کے خلاف مظاہروں کے بعد فوج نے تین جولائی کو مرسی کو معزول کر دیا تھا۔
دوسری طرف اخوان المسلمين کے ہزاروں حامی طلبا نے بغاوت کی برسی کے موقع پر ملک گیر مظاہروں کی دھمکی دی ہے۔
اخوان المسلمين کی اسٹوڈینٹ یونین نے پیر کی صبح ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ملک میں حکمراں نظام کے خلاف یقینی طور پر وسیع مظاہرے کئے جائیں گے۔
.......
/169